بلاگ

میں خوش نصیب ہوں!

gohar taj

جب میں نے اپنے ایک سچے دیانتدار اور حق کے لیے ڈٹ جانے والے جرآتمند دوست کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان سے خفیہ رکھ کے ان پہ کتاب چھپوانے کا اہتمام کیا تو کسی طرح کتاب کے اشاعتی مرحلے پہ ان کو پتا چل گیا۔ ان کو یہ ہرگز منظور نہیں ہوا کہ پہ کتاب شائع ہو۔”میں کونسا پھنے خان ہوں ۔ عام آدمی کی طرح نو سے پانچ کی ڈیوٹی انجام دیتا ہوں اس کام پہ کتاب نکلنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔” کتاب کی اشاعت رک گئی۔ لیکن چونکہ ہم نے کام کیا تھا اسکا نتیجہ اتنا مایوس کن ہو گا اسکا اندازہ نہ تھا۔ مجھے اس کتاب کی رکی اشاعت کے لیے ان دوست سے لژنا پڑا کہ بھئی یہ میرا پروجیکٹ ہے محنت اور خرچہ میرا لہذا آپ اسکی اشاعت روک نہیں سکتے۔”غرض بہت بحث مباحثے کے بعد وہ تامل کے ساتھ راضی ہوگئے۔ اور کتاب "دل چارہ گر” کی اشاعت عمل میں آئی۔
ہمارے ان دوست کا نام ہے ڈاکٹر شیرشاہ سید۔ایک ایسا مرد جس نے اس ملک کی عورتوں کے بالکل مفت ہسپتال کوہی گوٹھ کو اپنے دیرینہ خواب کی تعبیر کی صورت تعمیر کیا۔اور جو اسوقت ساوتھ ایشیا میں عورتوں کا سب سے بڑا بالکل مفت ہسپتال ہے۔
sher shah syed
میں خوش نصیب ہوں کہ ان کے حلقہ احباب میں شامل ہوں لیکن انکے علاوہ بھی میرے احباب کی لمبی فہرست ہے جو شیرشاہ کے ہم مزاج ہیں ۔ مثلاً ارم نقوی جن کے ساتھ اسی کتاب پہ کام کیا ۔ مجھے باقاعدہ ان کی خوشامد کرنی پڑی کہ اس کتاب پہ میرا ہی نہیں انکا نام بھی ہو۔ "تم نے میرے ساتھ کام کیا ہے۔ پیسہ لگانا ہی بات نہیں ہوتی اس کام میں خون جگر دینا ہی اہم ہے۔ حق کی متلاشی اور انسانیت کے لیے کام کرنے والی ارم کی میں بڑی بہن کی طرح سہی لیکن میں اسکی عزت ایک قد آور استاد کی طرح کرتی ہوں جس نے مجھے سبق دیا کہ نام اور پیسے کے پیچھے بھاگنے کا عمل کتنا حقیر ہے۔ بالکل دنیاوی کہ جس کے لیے حضرت علی کا قول ہے کہ "دنیا میرے لیے بکری کی چھینک سے بھی زیادہ حقیر ہے۔”
آج سوشل میڈیا کے اس دور میں ہم دیکھ ہی رہے ہیں کتنے لوگ بکری کی طرح "میں میں” کی گردان سے باہر نہیں نکلتے۔ میں واقعی کتنی خوش نصیب ہوں کہ مجھے انسانیت کے لیے کھڑے ہونے والے بہت سے ہیروں کی دوستی کا شرف حاصل ہے سب کا نام لیا نہیں جا سکتا۔ مگر مجھے زیادہ تر پہ لکھنے کا شرف حاصل رہا ہے۔ ایک شخصیت انیتا غلام علی بھی تھیں جن میں مجھے اپنی ماں جیسی علمیت ، جراتمندی، اور انسانیت نظر آئی۔
انیتا آپا پہ میری کتاب کی رونمائی ۲ اکتوبر کو آرٹس کونسل کراچی میں ہے۔ اس کتاب کا خواب میرا تھا لیکن اسکی اشاعت میں معاونت حمیرہ اطہر اور پروفیسر ذکیہ سرور نے کی ہے۔ جو میری ہی طرح انیتا آپا کے قدردانوں میں ہیں۔ان دونوں ہستیوں کا میرے خواب کی صورت گری کا شکریہ

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
اظہر
اظہر
2 months ago

ڈاکٹر شیر ڈاہ سید پاکستان کے طبی نظام پر تنقید کرتے ہیں،تو کچھ ڈاکٹر وں کا یہ کہنا ہے کہ ڈاکٹر شیر شاہ کیونکہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اسی لیے اب ایسی باتیں لکھ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
✕
HumSub

FREE
VIEW