سیلاب اور غریب عوام
پاکستان میں حالیہ سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو اپنے گھروں سے محروم کر دیا، وہاں معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں، مویشی ڈوب گئے اور سڑکیں، پل اور رابطے کے ذرائع ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔ یہ آفت متاثرین کے لیے کسی قیامتِ صغریٰ سے کم نہیں۔
جہاں حکومت کو چاہیے تھا کہ متاثرین کو مکمل تحفظ فراہم کرے اور بروقت امداد پہنچائے، وہاں نا اہلی اور بدانتظامی نے مسائل بڑھا دیے ہیں۔
ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت ایکشن لیں۔ متاثرہ علاقوں میں مستقل سکیورٹی تعینات کی جائے، امدادی سامان کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور لوٹ مار کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے۔ ساتھ ہی عوام کو بھی چاہیے کہ کمیونٹی کی سطح پر منظم ہو کر ایک دوسرے کی حفاظت اور مدد کریں۔ لیکن افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس قدرتی آفت کے ساتھ ساتھ انسانی ہاتھوں سے پیدا کی گئی مصیبتیں بھی سامنے آئیں۔
متاثرہ علاقوں میں ڈکیتی، چوری اور لوٹ مار کے واقعات بڑھ گئے۔ امدادی سامان پر قبضہ، راشن کی بلیک مارکیٹنگ اور بے سہارا لوگوں کے گھروں میں چوری جیسے شرمناک مناظر دیکھنے کو ملے۔ کچھ مقامات پر مسلح افراد نے قافلوں کو لوٹا اور متاثرین کی جمع پونجی چھین لی۔ یوں سیلاب زدگان کو دوہری اذیت کا سامنا ہے۔ ایک طرف قدرتی آفت، سیلاب کی تباہ کاریاں اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ صرف قدرتی آفات نہیں بلکہ سماجی و اخلاقی بحران بھی ہمارے معاشرے کو کھا رہا ہے۔ اگر وقت پر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ زخم مزید گہرے ہوں گے۔
________________________________________
سیلاب کی صورت میں حکومتی اقدامات نہایت اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ اس وقت عوام کی جان و مال، صحت اور بنیادی ضروریات براہِ راست خطرے میں ہوتی ہیں۔ عام طور پر حکومت درج ذیل اقدامات کرتی ہے ٓ۔ :
: متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیموں (این ڈی ایم اے، میڈیا، سائرن اور موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کو خبردار کرنا۔
اسکولوں، کالجوں اور سرکاری عمارتوں میں پانی متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء، پینے کا صاف پانی اور خشک راشن فراہم کرنا۔
ادویات و طبی سہولتیں جن میں میڈیکل کیمپ قائم کرنا، موبائل ہیلتھ یونٹس کو کیا جانا۔
فلڈ فورکاسٹنگ سسٹم میں بہتری تاکہ پیشگی اطلاع دی جا سکے۔
متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے گھروں کی تعمیر، روزگار کے مواقع اور سماجی بحالی کے پروگرام شروع کیے جائیں۔

