بلاگ

پر ابھی قیامت نہیں آئی


آج جب راجہ رجب سے ملاقات ہوئی تو میں نے کہا، یار یاد ہے ہمارے کالج کے زمانے میں اسلام آباد سے ”مسلم“ نام کا ایک انگریزی اخبار نکلا کرتا تھا جس کے ماتھے پر حضرت علی کا یہ قول جگمگاتا ہوا محسوس ہوتا تھا اور دلوں کو ڈھارس دیتا تھا کہ ”ایک غیر اسلامی حکومت کے قائم رہنے کا امکان تو ہے لیکن ظلم پر مبنی معاشرہ قائم رہنا ناممکن ہے۔“

بولے، اپ کو آج اس کی یاد کیوں کر آ گئی۔ میں نے کہا میں نے بہت سارے پاکستانیوں کی طرح ہمیشہ یہ کہہ کر دل کو تسلی دی کہ

دل نا امید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام مگر شام کی تو ہے

لیکن اب تو یہاں وہ کچھ ہونے لگا ہے کہ سوچتا ہوں اپنے وطن کو ریاست کہا جائے یا اندھیر نگری۔ ہر سال یہاں چینی کی درآمد اور برآمد کا سوانگ رچایا جاتا ہے اور ہر احتجاج نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہوتا ہے۔

پھر دیکھیے اسلام کی توقیر کے لیے اس اسلامی جمہوریہ میں جو قوانین بنے اب ان کی اڑ لے کر ایک گروہ نے جو تھرتھلی مچا رکھی ہے اور ایسے مسکین جن کی زیست پہلے ہی یہاں کم مشکل نہیں اسے ناقابل، بیاں مشکل بنا دیا ہے۔ اس ”کل یگ“ کے ختم ہونے کا امکان بھی نہیں لگ رہا۔ کیوں کہ اس شر سے فائدہ اٹھانے والوں نے جن چھتریوں کی نیچے پناہ لے لی ہے ان کے خلاف کارروائی تو کیا حق بات کرنے پہ بھی کرسی نشینوں کے پر جلنے لگتے ہیں۔

ایک اور بات دیکھیے کہ وہ نظام جو جمہوریت کہلاتا ہے اور اس کے پریمیوں کا دعویٰ ہے کہ اس کے مقابلے میں باقی سارے نظام آمریت کی کوئی نہ کوئی شکل رکھتے ہیں اس نظام میں سینٹ کے انتخابات ہر بار اس طرح منعقد ہوتے ہیں جیسے سی ڈی اے والے اپنے پلاٹوں کی نیلامی بذریعہ بولی کر رہے ہوں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ذاتی منفعت کے ایسے تمام کاموں میں اجرک والے، پگڑی والے، مرشد والے اور تسبیح والے چاہے تعداد کتنی زیادہ ہو سمٹ سمٹا کے، ہمیشہ ایک صفحے پر نظر آتے ہیں۔ اس پہ مجھے منو بھائی کا یہ مصرع یاد اتا ہے۔

پر ہجے قیامت نہیں آئی

دوست مسلم اخبار کے ماتھے پر لکھا گیا قول اس دیار کے باسیوں پر اپنی سچائی کیوں ثابت نہ کر سکا جی۔
وہ خاموش رہے۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments

Related Articles

Back to top button
✕
HumSub

FREE
VIEW