بلاگ

دینی طبقے میں سلیپنگ پلز اور طاقت کی ادویات کے استعمال کا رجحان زیادہ کیوں ہوتا ہے، کہیں دین سے دوری کا نتیجہ تو نہیں؟

میرا تعلق چونکہ مذہبی گھرانے سے ہے، میں اپنے بہت سارے مذہبی دوستوں کو ذاتی حیثیت میں جانتا ہوں، ان میں نیند کی گولیاں اور طاقت کے ٹانک کھانے کا خاصا رجحان پایا جاتا ہے، بندہ کی آدھی سے زیادہ زندگی انہی کے بیچ بسر ہوئی ہے، ہمارے ایک صوفی بزرگ دوست ہوا کرتے تھے، اب اس دنیا میں نہیں ہیں، خاصے صاحب تقویٰ، پرہیزگار اور تہجد گزار تھے، تقویٰ کا یہ عالم تھا کہ جب وضو کرنے بیٹھتے تو جماعت ہو جایا کرتی تھی لیکن ان کا وضو مکمل نہیں ہوتا تھا، یہی معاملہ غسل کے ساتھ فرماتے، گھنٹوں نہاتے رہتے لیکن ان کی ذہنی تشفی نہیں ہوتی تھی، ملاقات کے لیے آنے والوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا، بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا کہ ملاقات کے لیے آنے والے دروازہ کھٹکھٹاتے تو ان کے بچے مہمان کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیتے کہ ابو جان غسل فرما رہے ہیں، آپ برائے مہربانی ایک گھنٹے بعد تشریف لانا۔

بندہ ناچیز نے کئی بار پوچھنے کی جسارت کی کہ صوفی صاحب آپ اپنی تشفی کے چکروں میں جو اتنا سارا پانی ضائع کرتے ہیں آپ کی نظر میں کیا یہ درست رویہ ہے؟
کیا آپ کو قیامت کے دن پانی کا حساب نہیں دینا؟
بھلے آپ یہ سب تقویٰ کی نظر سے کر رہے ہیں لیکن قدرت کی نایاب اور انمول خزانے کا ضیاع تو ہے نا!
تو بڑی سنجیدگی اور متانت سے فرماتے، بھائی میں اس سلسلے میں مجبور ہوں کیا کروں؟

مجھے ہاتھ دھوتے وقت، وضو کرتے وقت، غسل کرتے وقت، حتیٰ کہ دورانِ عبادت بھی یہ وہم رہتا ہے کہ کہیں مجھ سے کوئی بھول چوک ہو گئی ہے، فلاں عضو خشک رہ گیا ہے یا ہاتھ ٹھیک سے نہیں دھلے، بس میں اسی وہم میں نہانا دھونا اور عبادت کا عمل دہراتا رہتا ہوں اور اسی شش و پنج میں خاصا وقت صرف ہو جاتا ہے، بندہ انہیں اکثر کہہ دیتا کہ صوفی صاحب وقت بھی تو بہت قیمتی ہوتا ہے، اپنے وہم کی تشفی میں آپ وقت کا بھی بے دریغ استعمال کرتے ہیں، یہ بھی کوئی مناسب بات نہیں ہے، لیکن ان کا ایک ہی جواب ہوتا، میں مجبور ہوں کیا کروں؟

اس ساری گفتگو میں جو حاصل کلام نقطہ ہے وہ یہ ہے کہ یہ صوفی صاحب جنسی ادویات کا بھی بے دریغ استعمال کرتے تھے، ایک بار میں نے عرض کی، جناب صوفی صاحب آپ کی عمر تقریباً 65 سال ہو چکی ہے اس عمر میں جنسی جوش ماند پڑ جاتا ہے لیکن آپ دھڑلے سے جنسی ٹانک استعمال کرتے رہتے ہیں کیوں؟ انتہائی سنجیدگی سے فرمانے لگے، میں میدان حشر میں اپنی بیوی کے سامنے شرمندہ نہیں ہونا چاہتا، اس لیے میں یہ طاقت کے ٹانک استعمال کرتا ہوں تاکہ عمر کے اس حصے میں بھی حقوق زوجیت بھرپور طریقے سے ادا کر سکوں۔

اس کے علاوہ دیگر مثالیں بھی ہیں پیش کرنے کو، یہ تو فقط چکھانے کو دیگ کے چند دانے ہیں، ابھی چند روز پہلے ہی محلے کے ایک ڈسپنسر دوست سے بات چیت ہو رہی تھی، ان کے پاس بھی ہمارے مذہبی و تبلیغی دوست آتے رہتے ہیں، ان کا بھی یہی موقف تھا کہ نجانے کیوں ہمارے تبلیغی بھائیوں کو پرسکون نیند نہ آنے کی شکایت رہتی ہے اور طاقت کی گولیاں کھانے کا خبط سوار رہتا ہے، ہمارے محلے میں بھی ہمارے ایک تبلیغی دوست رہتے ہیں، ماشاءاللہ سے بچوں کی اچھی خاصی لائن لگائی ہوئی ہے، ڈسپنسر دوست فرمانے لگے کہ میری ڈسپنسری میں صرف سادہ کنڈوم دستیاب ہوا کرتے تھے لیکن ان بھائی صاحب نے ایک دن فرمایا، ڈاکٹر صاحب سیلیکون والے کنڈوم بھی رکھو یار، خاصا مزا دیتے ہیں اور ایستادگی میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں، تو جناب انہی صاحب کے کہنے پر میں نے سیلیکون کے کنڈوم رکھے ہیں اور سب سے زیادہ استعمال بھی یہی کرتے ہیں۔

ہم ٹھہرے گناہ گار، دنیا دار اور سیکولر روایات پر یقین رکھنے والے، ہمارے لیے تو سبھی محترم و مکرم ہیں، لیکن ایک عاجزانہ سا سوال ضرور ہے، آپ کے مطابق عبادات اور ذکر و فکر میں قلبی و ذہنی سکون پنہاں ہوتا ہے تو آپ یہ سکون آور ادویات استعمال کیوں کرتے ہیں؟

اگر اولاد سب قادر مطلق کی دین ہے تو طاقت ور ادویات کا جنون کی حد تک استعمال کیوں؟
روحانی ریاضت کے بعد تو جنسی رجحان میں ٹھہراؤ آنا چاہیے لیکن آپ کی طلب بڑھ کیوں جاتی ہے؟

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments

Related Articles

Back to top button
✕
HumSub

FREE
VIEW