بلاگ

بات بنانے نہ بنے

abdul waheed khan

راجہ رجب تنگ تکور کے دلدادہ ہیں۔ زیادہ تر وہ فلمی نغمے ان کے من چاہے ہیں جو بقول حاسد دوستوں کے، بابا آدم کے زمانے کے ہیں یعنی 50 اور 60 کی دہائی کے گیتوں کے رسیا۔ کل انہوں نے مجھے حیرت زدہ کر دیا جب میں نے انہیں یہ گانا گنگناتے ہوئے پایا۔

تو بن جا گلی بنارس کی میں شام تلک گھوموں تجھ میں

میں مکھڑا سن کے واہ واہ کرنے لگا۔ پھر پوچھا اس گیت کے بارے میں کچھ بتائیے میں نے تو نہیں سن رکھا۔ بولے آپ جیسے لوگ جو صرف طرز کہن سے جپھی ڈالے پائے جاتے ہیں ایسے دلنشین نغموں سے ان کی بے خبری ہی بھلی۔

پھر کہنے لگے ہمارے کالج کے دنوں کی وہ شام تو یاد ہو گی جب ہم نے اسلام آباد میں ممتاز مفتی کے گھر میں ان کے لان میں ایک بیٹھک جمائی تھی۔ اور باتوں کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فنون لطیفہ کے سارے شعبے لوہار کا کام ہیں، بس ایک شاعری ہی سنار کا کام ہے۔

بھائی مجھے تو اس سے بنے زیور کی ہر شکل ہی لطیف لگتی ہے۔ یہ گیت تو بہت پیارا ہے لیکن آپ اگر آئٹم سانگ کی شاعری کو بھی بغور سنیں تو خیال اور لفاظی دل موہ لیتی ہے۔ پھر مزید حیران کرتے ہوئے بولے۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ پاک و ہند سینما کے گولڈن پیریڈ کے رومانس سے نکلیں اور اپنے اپ کو اپڈیٹ رکھا کریں۔

میں چپ رہا کہ چچا کی نصیحت یاد آ گئی۔

کیا بنے بات جہاں بات بنائے نہ بنے

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments

Related Articles

Back to top button
✕
HumSub

FREE
VIEW