بلاگ

ہوئے تم دوست جس کے

abdul waheed khan

پووتروں کی اس دھرتی میں پٹواریوں گرداوروں اور تحصیلداروں کو کنٹرول کرنے والے گروپ کو سول سروس کا برہمن کہا جاتا ہے۔ ہمارے ایک سینئر تھے جو اپنی دو صفات کے حوالے سے مشہور تھے۔ اول تو وہ واحد افسر تھے جنہوں نے کرمینالوجی میں گوروں کے کسی ادارے سے اعلی ڈگری حاصل کر رکھی تھی اور دوم ماتحت چاہے کسی بھی لیول کا کیوں نہ ہو، یہاں تک کہ بس ایک آدھ کامن ان سے جونیئر ہو تو بھی غصے میں اس کی تواضع ساندل بار کے کچھ ہوشربا الفاظ اور تراکیب سے کرنا ضروری سمجھتے تھے۔

ایک دفعہ نویں نکور کامن کے افسران نے ان پہ کرٹسی کال کی۔ باتوں باتوں میں پولیس آرڈر کا ذکر چلا تو کسی براہمن لونڈے نے کہا کہ پولیس کو ڈی سی کے کنٹرول سے نکالنے کا مطلب ہے اسے کھل ڈل دینا۔ حضرت بولے ڈی سی آج تک پٹواری کی کھل ڈل کو تو ختم نہیں کر سکا اس بیچارے کے ناتواں کندھوں پر تھانے دار کو کنٹرول کرنے کے بوجھ کا اضافہ نہ ہی ہو تو اچھا ہے۔

برہمنوں کے ٹولے میں ایک سٹھیایا ہوا برہمن ہے جسے کبھی جنرل باجوہ کے آرمی چیف بننے کا الہام فائل والے خواب کے ذریعے سے ہوا تھا۔ اس نے اب یہ انکشاف کیا ہے کہ چونکہ وہ دست شناس بھی ہے لہذا اس نے بہت عرصہ پہلے قیدی نمبر 804 کا ہاتھ دیکھا تھا۔ یہ دیکھ کر وہ بے حد حیران ہوا تھا کہ وہ دنیا کے ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جن کے ہاتھ میں بیماری کی ریکھا نہیں ہے لہذا ان کا کبھی کسی بیماری کا شکار ہونا ناممکن ہے۔

یہ ویڈیو اب خوب وائرل ہے۔ اپ سمجھ گئے ہوں گے کہ کیوں۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments

Related Articles

Back to top button
✕
HumSub

FREE
VIEW