میرے مطابق

پسندیدہ شخص سے اظہار محبت لازمی کریں

dr shafay sabir

افراتفری کے اس دور میں ایک ظلم جو پاکستانیوں پر ہوا ہے وہ محبت سے بیزاری۔ ہم روزمرہ کے کاموں میں اتنا الجھ چکے ہیں کہ محبت کرنا بھول چکے ہیں۔ کسی نے خوب کہا تھا کہ ہم نفرت کے اظہار میں منہ پھٹ جبکہ محبت کے اظہار میں گونگے پیدا ہوئے ہیں۔ دوسرا اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنے من پسندیدہ شخص کی تعریف بھی نہیں کر سکتے۔

آپ کسی سے بھی پوچھ لیں کہ اس نے اپنے من پسندیدہ شخص سے آخری بار کب کہا تھا کہ آپ آج بہت اچھے لگے رہے ہیں؟ کب اس کی آخری بار تعریف کی تھی؟ کب اس سے unexpected گفٹ لیا تھا؟ کب بنا کوئی پلان کیے باہر گھومنے گئے تھے؟ زیادہ تر کا جواب نفی میں ہو گا۔

ایک اور اہم بات، ہم expressive ہونا بھی بھول گئے ہیں، کوئی شخص پسند آیا، ہم اس سے اظہار محبت نہیں کرتے، اور یوں ہماری خاموشی کی وجہ سے وہ شخص ہم سے دور ہوتا چلا جاتا ہے۔

یہ کہنا کتنا مشکل ہے کہ آج آپ نے بڑا خوبصورت سوٹ پہنا ہے۔ آپ کے بالوں کا ہیر کلر آپ پر بڑا جچ رہا ہے، آپ پر کھلے بال اچھے لگتے ہیں، انہیں باندھا مت کریں، آپ کے جوتے سوٹ کے ساتھ بڑے میچ کر رہے ہیں۔ آپ بولتے بڑی اچھی لگتی ہیں، ایسے ہی بولا کریں۔ آپ ہنستی ہوئے خوبصورت لگتی ہیں۔ کل جو آپ نے فیس بک پر پوسٹ لگائی تھی وہ بڑی اچھی تھی۔ آپ کی باتیں بڑی دلچسپ ہوتی ہیں۔ آج آپ نے جو ککنگ کی ہے، کمال کی ہے۔ یہ کہنے میں کتنی دیر لگے گی؟ ایک منٹ، لیکن اس کے اثرات تاحیات رہیں گے۔

من پسند شخص کو بتائیں کہ وہ خوبصورت ہے، آپ اس کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، وہ آپ کی خوشی کی وجہ ہے۔ آپ کی خوشیاں اس کے ہونے سے ہیں۔

یہ چھوٹی چھوٹی باتیں، تعریفیں آپ کا رشتہ مضبوط کریں گی۔ دنیا حسین ہے، اگر آپ کے پاس کوئی من پسند شخص ہے، تو اس کی موجودگی سے آپ کی زندگی مزید خوبصورت ہو گی۔ دنیا کو حسین رہنے دیں۔ محبت کریں، من پسند شخص کی خوب تعریف کریں، محبت کا اظہار کریں اور اپنی زندگی کو مزید حسین بنائیں۔ دل میں باتیں مت رہنے دیں۔ ڈریں مت، اظہار محبت کریں۔ آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے اور زندگی مزید خوبصورت لگنا شروع ہو جائے گی۔

Facebook Comments Box

ڈاکٹر شافع صابر

محمد شافع صابر ڈاکٹر ہیں اور سر گنگارام ہسپتال، لاہور میں آرتھوپیڈک سرجری میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کر رہے ہیں
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Facebook Comments

Related Articles

Back to top button
HumSub

FREE
VIEW