میرے مطابق

مُلگزار

abdul ghaffar bugti

انسان کو مارا جاسکتا ہے۔ وہ خود بھی مر سکتا ہے۔ جسم سے سانسیں کسی بھی وقت ہوا میں مل کر گل ہو سکتی ہیں۔ ممکنہ طور پر کچھ ہی عرصے بعد اس کی شکل و صورت کو بھی آہستہ آہستہ لوگ بھولنا شروع کر دیتے ہیں اور اس کا لب و لہجہ لوگوں کی یاداشت سے مٹ جائے گا اور اس کی آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مدم ہوتی جائے گی۔ مگر اس انسان کا شعوری سفر ہمیشہ کے لیے محفوظ رہے گا۔ اس کو کبھی بھی مارا نہیں جاسکتا ہے نہ وہ ان کے مرنے کے بعد ختم ہو سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر اس انسان کے مارے جانے کے بعد ، لوگوں کا اس کو سمجھنے کے لیے تجسّس بڑھ سکتا ہے۔ کیونکہ افکار /خیالات یا نظریات کا تعلق بالواسطہ اس کے ارد گرد مادی دنیا سے وابستہ ہوتا ہے۔ اور وہاں مقیم لوگوں کے روز کے واقعات اور حادثات سے متاثر ہوتا ہے۔ اور اگر وہ شخص قلم کار ہو اور وہ بھی ادبی دنیا سے تعلق رکھتا ہو تو اس کے لیے اپنے اردگرد ہونے والے واقعات اپنی نوعیت کے احساسات کو بڑھاتے ہیں۔ ہر ظلم کو اپنے کاغذ کے ٹکڑے پر قلم کی روشنائی سے بھر دیتے ہیں۔ اور وہ کاغذ کا ٹکڑا اس کے قریبی لوگوں کو ان کی مشکلات کی عکاسی کا کام کرتا ہے۔ اور قاری اس کو پڑھ کر اپنے اردگرد کے ماحول کا بخوبی جائزہ لے پاتا ہے۔ جس سے معاشرے میں اس ظلم کے خلاف بغاوت اٹھتی ہے۔ اور پھر وہاں کے لوگ اس نظام کے ہر اس قانون کے انکاری ہو جاتے ہیں۔ جہاں سے ان کی سوچ کے مطابق ظلم ہوتا نظر آتا ہے۔

اس طرح کا ایک شخص غم خوار حیات تھا۔ جنہوں نے اپنے سماج میں ہونے والے ہر ظلم کے خلاف لکھا۔ جو جہاں سے ہو رہا تھا۔ بڑی جرت مندی سے کھڑا رہا۔ اور آج ان کی وفات کے بعد ان کی کتاب ’مُلگزار‘ شائع ہو کر ہمارے سامنے آئی ہے۔ اس سماج میں رہنے والوں کے لیے وہ دوبارہ زندہ ہو کر ان کے درمیان آ گیا ہے۔ غمخوار حیات بلوچستان سے علم و ادب کا ایک درخشندہ ستارہ تھے۔ پروفیسر غمخوار حیات کا اصلی نام محمد خان تھا۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوشکی کے اسسٹنٹ پروفیسر، براہوی شاعر، ادیب، مترجم اور بیس سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔ کچھ ماہ قبل ان کو دن دھاڑے قتل کر دیا گیا۔ وہ ’راسکوہ ادبی دیوان‘ کے بانی اور براہوی زبان و ثقافت کا ایک بہت بڑے فکری اثاثہ تھے۔ میری ان سے پہلی ملاقات انڈس کلچرل فورم، اسلام آباد میں ہوئی تھی۔ پھر یہ سلسلہ ایسا چلا کہ جب بھی اسلام آباد میں کوئی علمی بیٹھک ہوتی تو وہ ضرور حاضر ہوتے۔ اور سال میں دو سے تین ملاقاتیں ضرور ہوتیں۔ پچھلے سال بھی جب وہ اسلام آباد آئے، تو پی این سی اے ہماری ملاقات ہوئی؛ نیشنل آرٹ کونسل کے کیفے میں بیٹھ کر ہم نے چائے پی، ڈھیروں گپ شپ ہوئی اور ان سے مل کر ہمیشہ ایک عجب سی اپنائیت محسوس ہوتی تھی۔

سچ تو یہ ہے کہ میں براہوی زبان پوری طرح پڑھ اور سمجھ بھی نہیں سکتا، لیکن ان کی باتوں کی مٹھاس، ان کی شخصیت کا عجز پن اور ان کا خوبصورت لہجہ اور ان کی ترجمہ شدہ لکھت ہمیشہ کے لیے دل میں نقش ہو گئی۔ ان کے پروگرامز اٹینڈ کرنے کا موقع ملا، اور ان کی تصنیف کردہ کچھ کتابیں آج بھی میرے شیلف میں موجود ہیں۔ یہ تصویر ہماری اسی آخری ملاقات کی ہے، جب وہ بلوچستان کے دیگر معزز ادیبوں کے ساتھ اسلام آباد تشریف لائے تھے۔ علم کے سفیروں کا اس طرح سرِعام قتل پورے معاشرے کی شعوری موت ہے۔ حکومت اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ ہے کہ پروفیسر صاحب کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments

Related Articles

Back to top button
✕
HumSub

FREE
VIEW