دو ہزار لڑکیوں نے شادی کی درخواست دی لیکن یولیا جیت گئی؛ یولیا نے ارب پتی سے شادی کا مقابلہ کیسے جیتا؟


29 سالہ لڑکی نے مقابلے میں 55 سالہ ’بابا‘ جیت لیا

رپورٹ کے مطابق اس شو کا نام ’میلینئر فار میرج‘ (Millionaire for Marriage)رکھا گیا تھا۔ اس شو میں شریک ہونے کے لیے 2ہزار لڑکیوں نے درخواستیں دیں اور گزشتہ دنوں اس کی آخری قسط ٹیلی کاسٹ ہوئی جس میں فاتح لڑکی کی کونسٹینٹین سے شادی کر دی گئی۔ یہ لڑکی 29سالہ یولیا سویشنیکووا تھی جو انتہائی غریب گھر سے تعلق رکھتی ہے۔ شادی کے بعد یولیا کو کروڑوں مالیت کا عالیشان گھر، لگژری کشتی اور نجی جہاز استعمال کے لیے دیا گیا ہے۔ یوں اس غریب لڑکی نے مقابلے میں ارب پتی انسان جیت کر اپنی زندگی پرتعیش بنا لی ہے۔ کونسٹینٹین کے5 بچوں، جن کی عمریں 16سے 35سال کے درمیان ہیں، کا کہنا تھا کہ ”ہمارے باپ کی 5شادیاں پہلے ہو چکی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ان کی آخری بیوی ہو گی اور عمر بھر ان کا ساتھ نبھائے گی۔“

یو ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اس رئیلٹی شو کی اختتامی قسط میں فاتح یولیا کا کہنا تھا کہ ”میں ایک نڈر لڑکی ہوں۔ میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ میں اس شخص سے شادی کرکے ماسکو منتقل ہوں گی اور میں نے وہ کر دکھایا۔ میں خالی جیب کے ساتھ یہاں آئی تھی اور وہ کچھ کر دکھایا جس کی کوئی بھی ہمت نہیں کر سکتا۔“یولیا نے اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی شادی کی ساڑھے 36ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 56لاکھ روپے) مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہا کہ ”آج میں جیت گئی ہوں۔“ اس موقع پر کونسٹیٹین نے یولیا کو ’یولیا شہزادی‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”بہت خوبصورت، مہربان اور کھلے دل کی لڑکی ہو، تم نے مجھے خرید لیا ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).