جب انوشکا کوہلی سے ملنے اچانک جنوبی افریقہ پہنچ گئیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے اچانک جنوبی افریقا پہنچ کر حیران کردیا۔
کوہلی ان دنوں جنوبی افریقامیں سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں ایسے میں انوشکا شرما نے ان کی بوریت کو ختم کرنے کیلئے اچانک جنوبی افریقا پہنچ کر کوہلی کو حیران کردیا۔
ویرات کوہلی نے اپنی اس ملاقات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور دونوں کی گلے ملنے کے لمحات کی تصویر کو انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام لکھا۔
بھارتی کپتان کی جانب سے یہ تصویر جاری کرنے کی دیر تھی کہ وہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).